Arabic Language Course

تعارف عربی لینگوئج کورس


الحمد للہ عزوجل جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا ایک تعلیمی ،دینی ادارہ ہے اور اس کا مقصد امت مسلمہ کو دینی اور عصری تعلیم سے مزین علماء فراہم کرنا ہے ، جس کے لیے حتی الامکان کاوشیں اور محنتیں کی جاتیں ہیں ۔اسی سلسلہ میں ایک کوشش فاضلینِ درسِ نظامی کو عربی لینگوئج کورس (Specialization in Arabic Language)کرانا ہے۔عربی زبان قرآن وحدیث کی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ تقریبا 22 ممالک عربیہ میں بولی اورسمجھی جانے والی زبان ہے،لھذا سنتیں سکھانے اور قرآن وسنت کی دعوت عام کرنے کے لیے ایسے علماء ومبلغین کی حاجت ہے ۔جو عربی زبان میں یہ سب امور انجام دے سکیں ۔اس کورس میں کسی بھی زبان کے جاننے کی چار بنیادی صلاحیتں(Skills )۱۔تحریر(Writing)۲۔قرأت (Reading )۳۔سماعت (Listening )۴۔تکلّم (Speaking)پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی بنیادی اور ضروری اصطلاحات و تعلیم کا بھی التزام کیا جاتاہے۔الحمد للہ عزوجل گزشتہ چند سالوں سے یہ کورس جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی کے ساتھ ساتھ جامعۃ المدینہ فیضا ن مدینہ سردار آباد (فیصل آباد) میں کرایا جاتا ہے۔داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی متعلقہ جامعات میں ہر سال 15شعبان المعظم سے10شوال المکرم تک رابطہ فرمائیں۔عربی لینگوئج کورس کرنےوالےعلماء و مبلغین جہاں درس نظامی کےطلبہ کوعربی زبان میں تدریس کرتےہیں وہیں مختلف عربی ممالک میں جاکرسنتیں سکھاتےاورقرآن وسنت کی دعوت کوعام کرتے ہیں الحمدللہ عزوجل۔۔۔کینیا ، عرب شریف،عمان،عرب امارات وغیرہ ذلک ۔

Registration