تھوڑا علم زیادہ عبادت سے بہتر ہے اور انسان کے فقیہ ہونے کیلئے اللہ تعالی کی عبادت کرناہی کافی ہے اور انسان کے جاہل ہونے کے لئے اپنی رائے کو پسند کرنا ہی کافی ہے۔ '' (طبرانی اوسط ، با ب المیم، رقم ۸۶۹۸، ج ۶، ص۲۵۷)علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بڑھ کر ہے اور تمہارے دین کا بہترین عمل تقویٰ یعنی پرہیزگاری ہے۔'' (طبرانی اوسط ، رقم ۳۹۶۰،ج ۳ ،ص ۹۲) دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے لئے 15 نومبر 2020ء کوعطیات مہم (ٹیلی تھون) ہونے جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق 15 نومبر 2020ء بروز اتوار ٹیلی تھون ہونے جا رہا ہے۔ جس میں پاکستانی کرنسی کے اعتبار سے ایک یونٹ 10 ہزار روپے کا ہے۔ یاد رہے کہ دعوت اسلامی کے تحت ہزاروں جامعات و مدارس المدینہ لاکھوں طلبہ کو بالکل مفت دینی تعلیم دی جارہی ہے، جس کے سالانہ اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ انہی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی 15 نومبر2020ء کو ٹیلی تھون کرنے جارہی ہے۔ملک وبیرون ملک کے تمام عاشقان رسول دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس میں تعاون کرنے کے لئے بھر پور کوششیں کریں۔مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں: 03111212142/00447393123786

طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ

Seeking knowledge is an obligation upon every Muslim


جامعۃ المدینہ

الحمدللہ عزوجل ! تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک”دعوتِ اسلامی” جس کی بنیاد آج سے تقریبا تیس سال قبل ١٤٠١ھ بمطابق ١٩٨١ء میں باب المدینہ کراچی میں شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی ، یہ مَدَنی تحریک نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کا عزمِ مُصمّم رکھتی ہے۔ اس پاکیزہ عزم کی تکمیل کے لئے تقریباً ٤٤ شعبہ جات اور کثیر مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جامعۃ المدینہ بھی انہی شعبہ جات میں سے ایک ہے۔


GALLERY

LIBRARY

Registration