Specialization in English Language

تعارف انگلش لینگوئج کورس


الحمد للہ عزوجل جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا ایک تعلیمی دینی ادارہ ہے اور اس کا مقصد امت مسلمہ کو دینی اور عصری تعلیم سے مزین علماء فراہم کرنا ہے ، جس کے لیے حتی المکان کاوشیں اور جدید جائزذرائع اختیار کیے جاتے ہیں ،اسی سلسلہ میں ایک کوشش فاضلین ِدرس نظامی کو انگلش لینگوئج کورس (Specialization in English Language)کرانا ہے۔اس موجودہ وقت اور حالات میں چونکہ انگلش زبان دنیا میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جارہی ہے،لھذا بیک وقت پوری دنیا میں قرآن وسنت کا پیغام پہنچانا،انگلش زبان میں زیادہ آسان ہے،اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جامعۃ المدینہ اس کورس کا اہتمام کرتی ہے۔اوراس زبان کی چاروں صلاحیتوں( Skills)۱۔تحریر(Writing)۲۔قرأت (Reading )۳۔سماعت (Listening )۴۔تکلّم (Speaking) (Speaking)کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔الحمدللہ گزشتہ کئی سالوں سےانگلش لینگوئج کورسکے فارغ التحصیل طلبہ مندرجہ ذیل ممالک میں تبلیغی اور تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔۱۔سی لنکا(سری لنکا)۲۔ساؤتھ افریقہ کے ممالک۳۔یو۔کے۴۔جرمنی وغیرہ

Registration