تعارف تخصص فی الفقہ
عصر حاضر کے چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضرورت ہے کہ ایسے افراد تیار کیے جائیں جو درس نظامی کرنے کے بعد فقہِ اسلا می میں تخصص یعنی اسپشلائزیشن رکھتے ہوں ۔ تاکہ وہ مسائل دینیہ میں مہارت پاکر قوانین شریعت کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے امت مسلمہ کی بہتر طور سے خدمت کرسکیں ۔لہذا اسی سلسلے میں سالہا سال سے جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور مرکز الاولیاء لاہور میں دورہ حدیث شریف مکمل کرنے والے طلبہ کیلئے تخصص فی الفقہ کے درجات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
داخلے کے مجاز افراد کیلے شرائط :
(1) درس نظامی مکمل کیا ہوا ہو ۔
امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی جامعہ/مدرسہ سے مکمل درس نظامی کیا ہواور دورہ حدیث شریف کا امتحان پاس کرچکا ہو نیز دوران درس نظامی جامعہ /مدرسہ میں حاضری کی شرح کم ازکم٪ 80ہو ،جس کیلئے جامعہ کی سند نیز حاضری کا تصدیق نامہ متعلقہ جامعہ کے ناظم سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے ۔
(2) پاس کردہ امتحانات کی کیفیت ۔
جامعہ کے امتحانات میں کم ازکم٪ 60نمبر لینا ضروری ہے جس کیلئے ہر درجہ کا رزلٹ کارڈ اور رزلٹ کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اپنے جامعہ کے ناظم تعلیمات کا دستخط شدہ تصدیق نامہ جمع کروانا ہوگا۔
(3) اخلاقی کیفیت۔
داخلہ کے خواہش مند افراد کا کرادار صاف ستھرا اور چال چلن اچھا ہونا ضروری ہے کسی بھی قسم کی اخلاقی شکایت پائے جانے پر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
(4) مطالعہ کتب۔
داخلے کے خواہش مند کے لئے لازمی ہے کہ تفسیر ،حدیث، عقائد، فقہ، سیرت ا ور تصوف پر ضروری مطالعہ رکھتا ہو۔
(5) انٹری ٹیسٹ پاس کیا ہوا ہو ۔
یہ انٹری ٹیسٹ دو قسم کا ہے :
(1) تحریری
(2) تقریری
تحریری ٹیسٹ کے حوالے سے وضاحت ۔
مذکورہ سب شرائط کا حامل طالب علم یہ تحریری ٹیسٹ دینے کا مجاز ہوگا
اس ٹیسٹ میں 70 فیصد نمبر لینا ضروری ہوتا ہے
یہ ٹیسٹ درس نظامی کے نصاب سے ہوتا ہے
جس میں حل عبارت ۔ نحوی ترکیبیں ، صرفی تعلیلات ، مختلف علوم و فنون کی ابتدائی تعریفات اور فقہی مسائل کے حل وغیرہ جیسے سوالات شامل ہوتے ہیں ۔
تقریری ٹیسٹ کے حوالے سے وضاحت ۔
مذکورہ تمام شرائط کا حامل وہ طالب علم جو تحریری ٹیسٹ میں 70فیصد نمبر سے پاس کرچکا ہے یہ تقریری ٹیسٹ دینے کا مجاز ہے
اس ٹیسٹ میں درس نظامی کے نصاب میں سے کسی بھی عبارت اور اس عبارت سے حاصل ہونے والے نفس مسئلہ کی افہام تفہیم اور صرفی نحوی بحث پر توجہ دیجاتی ہے ۔
تخصص فی الفقہ کے درجے کی ٹائمنگ
08:00am سے 01:00pm
اس کے بعد 04:00pm تک مطالعے کا جدول ہوتا ہے
یہ مطالعہ حدیث ، تفسیر ،فقہ ، عقائد اور تصوف پر مشتمل ہوتا ہے ۔
اور اس مطالعے کی جانچ کا بھی باقاعدہ نظام وضع ہے۔
عربی کورس کے تعارف کے لئے اس کو ایڈ کرنا ہے
ایک ماہ کے دو مدنی قافلے(دونوں ششماہی میں )
آڈیو
وڈیو
کمپیوٹر
عربی لوگوں سے ٹریننگ
تین اعتبار سے عربی کی ٹریننگ(سماعت، گفتگو، تحریر)
پریکٹس مختلف ذرائع سے
عربی لبو لہجےمیں کلام پڑھنے کی مشقیں
عربی میں تدریس کیسے کریں اس پر بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ مشقیں بھی کروائی جاتی ہیں
مزید جو یاد آجائے ۔
تخصص کے طلباء کے لئے خصوصی مراعات و سہولیات
مکمل تعلیم فری
ماہانہ مشاہرہ تقریبا 7000 روپے ۔
(دارالمطالعہ) المدینہ لائبریری
رہائش
طعام
دوران درجہ 11:00am پہ دس منٹ کا وقفہ جس میں چائے وغیرہ پیش کی جاتی ہے
باب المدینہ کے طلباء کےلئے کپڑے دھلوانے کی سہولت
مدنی کاموں کے لئے آنے جانے کا کرایہ
ہرماہ مدنی قافلے کا جدول
اورمدنی قافلے کے اخراجات
باب المدینہ کے طلباء کے لئے علم توقیت کورس نصاب کا حصہ ہے
تخصص فی الفقہ کے طلباء کا ششماہی اور سالانہ امتحان
ششماہی اور سالانہ امتحان جامعۃ المدینہ کے طے شدہ جدول کے مطابق ہوتے ہیں ۔
سال اول کی تکمیل کرنے کے بعد ؟
مفتیان کرام تخصص فی الفقہ سال اول